تازہ ترین

سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا،جو چیزیں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئیں: پرویز الہٰی

اسلام آباد (سن نیوز)سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آج سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا: سپریم کورٹپرویز الہٰی نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز نے بھی کہا سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائےگی، 22جولائی تک ہاؤس مکمل ہوجائےگا پھر الیکشن ہوگا، 22جولائی کو اجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہوگا اور کہیں نہیں ہوگا۔پرویز الہٰی نے کہا کہ جو ماحول آج عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہیے، یہی جمہوریت ہے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں