تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دے دی

کراچی (سن نیوز): ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان رابطے تیز ہوگئے ہیں اور اسی تناظر میں آج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی آج فاروق ستار کے گھر آمد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آج مذاکرات میں مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار کو پیشکش کی ہے کہ وہ پارٹی میں واپس آئیں اور پتنگ پر این اے 245 کا ضمنی الیکشن لڑیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے پیشکش کے جواب میں کہا ہےکہ وہ پارٹی میں واپس آئے تو این اے 245 کی نشست سے دستبردار ہوجائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں