تازہ ترین

بلدیاتی الیکشن پر تحفظات: ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد (سن نیوز)کیا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پیپلزپارٹی کے اتحاد میں دراڑ پڑنے لگی ؟ وزیر اعظم کی یقین دہانی بھی کام نہ آئی اور ایم کیو ایم نے معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور اس کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیوایم نے الزام عائد کیا ہے کہ جن حلقوں میں اس کے امیدوار جیت رہے تھے وہاں نتائج روکے گئے۔ایم کیو ایم پیپلز پارٹی معاہدے پر کس کس نے دستخط کیے؟سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا کہ اب حد ہوگئی، معاہدے کی وجہ سے خاموش ہیں، اگر پیپلزپارٹی معاہدے سے منحرف ہوتی ہے توایم کیو ایم بھی بہادر آباد کو تالا لگا کر سڑکوں پرہوگی۔انہوں نے کہا کہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمارا اور ہم ان کا مینڈیٹ قبول کریں گے، سکھر، میرپور خاص میں سیٹیں ایم کیو ایم کو ملنی چاہئیں، اگر حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر ایم کیو ایم کے خدشات کو نہ سُنا گیا تو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخاب نہیں ہونے دیں گے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں