تازہ ترین

سوات کے الیکشن میں ہماری کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے: محمود خان

پشاور (سن نیوز): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔سوات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کے بعد ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن اگلے عام انتخابات کا ٹریلر ہے، سوات ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا، خیبر سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔پی کے7 سوات: ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کامیابمحمود خان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکیں، سوات سمیت خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک لوٹنے والوں کو ہمیشہ کے لیے مسترد کردیا ہے، موجودہ امپورٹڈ حکومت تیزی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں