لاہور (سن نیوز): مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں شامل تفتیش ہوگئے۔مونس الٰہی نےایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر اپنی ضمانت کی روبکار جمع کرادی۔خیال رہےکہ لاہورکی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ایف آئی اےذرائع کے مطابق مونس الٰہی پر 24 ارب روپےکی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، مونس الٰہی ایف آئی اےکی طرف سے ملنے والے سوالات کے جوابات جمع کراچکے ہیں۔