تازہ ترین

لاڑکانہ: بلدیاتی انتخابات میں بلاول بھٹو اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے

اسلام آباد (سن نیوز)لاڑکانہ میں بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو دادی کے انتقال کی وجہ سے کراچی میں مصروف ہیں اس لیے وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر آج کراچی میں بھی بعض مذہبی رسومات ادا کی گئیں، بلاول بھٹوکراچی میں مذہبی رسومات میں مصروف رہے جس کے باعث وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے لاڑکانہ نہیں جاسکے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں