تازہ ترین

حمزہ شہباز سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (سن نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے یورپی یونین جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ خواتین اور اقلیتی برادریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورِ وزارتِ اعلیٰ میں پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا۔نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، خواتین کو اسکوٹیز ملیں گی، حمزہ شہباز کا اعلانملاقات میں صوبائی وزرا سردار اویس احمد خان لغاری، ملک محمد، عطا اللّٰہ تارڑ، چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر موجود تھے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں