تازہ ترین

کراچی کےصارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سن نیوز): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 14 جون 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کےمطابق کے الیکٹرک کے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔اس سے قبل صارفین سے مارچ کا فیول ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا جو اپریل میں 44 پیسے زیادہ لیےجائیں گے۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق جولائی کے بل پر ہوگا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں