تازہ ترین

پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، ایف بی آر

اسلام آباد (سن نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔پیٹرول مزید 50 روپے مہنگا کرنے کی بات چل رہی ہے، شوکت ترینایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا، ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق ان کارگوز پر نہیں ہوگا جن کی ایل سی کھل چکی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز فری درآمدت پر ٹیکس وصول ہوسکے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں