تازہ ترین

دعا زہرا کے والد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (سن نیوز)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مہدی کاظمی کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست پر جسٹس سجاد علی شاہ نے سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا۔دعا زہرا کے والد کی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواستجسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست پر آج ہی کوئی فیصلہ جاری کریں گے۔واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گزشتہ روز ایک اور درخواست دائر کی تھی۔دعا زہرا کے والد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دعا نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانے کا ذکر کیا ہے، دعا کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے، بیٹی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔دعا زہرا کے والد نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردیاس سے قبل 18 جون کو مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے، ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرا کو اسکی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنادیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17سال بتائی گئی ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ ،تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14سال ہے ۔

 

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں