اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے سندھ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پر خدشہ ظاہر کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں علی حیدر زیدی نے کہا ہےکہ سندھ میں جس طرح کی صورت حال سامنے آ رہی ہے، مجھے خدشہ ہے کہ 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ایک پرتشدد اور جان لیوا مشق نہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ مخالف امیدواروں کو دھمکانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹ (پی پی پی) ہر طرح کہ غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔بلدیاتی انتخابات، میرپورخاص میں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور آزاد امیدوار مدمقابلخیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، 26 جون کو ہونے والے انتخابات میں سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژن کے 14 اضلاع کے 21 ہزار 298 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔انتخابات سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔
سندھ کے بلدیاتی انتخابات، علی زیدی کو کس بات کا خدشہ ہے؟
