تازہ ترین

وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق کا کراچی ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (سن نیوز)وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کراچی ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔وزیر ہوابازی نے کراچی ایئرپورٹ کے آپریشن میں توسیع اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا اور اہم فیصلے کیے۔وفاقی وزیر سعد رفیق نے مسافروں کی سہولت کی خاطر تمام اداروں کو یکساں چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ سکھر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کیا جائے۔سعد رفیق نے قومی ایئرلائن کو ہدایت کی کہ کراچی تا سکھر تا اسلام آباد کے شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کیا جائے۔وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے تمام ایئرپورٹ پراجیکٹس کو کمرشل بنیادوں پر تیار و مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں