تازہ ترین

بیماری کا بہانہ کرینگے، نہ ملک سے فرار ہونگے: بزدار

اسلام آباد (سن نیوز)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم بیماری کا بہانہ کریں گے، نہ ملک سے فرار ہوں گے۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، عبوری ضمانت کے باوجود پولیس کی نفری بھیجی گئی۔عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارے گھروں پر پولیس بھیج کر ڈرایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے، پولیس اور انتظامیہ جعلی وزیرِ اعلیٰ کی کٹھ پتلی بن گئی ہے۔سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں