تازہ ترین

ایف آئی آرز سے ڈرنے والے نہیں، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد (سن نیوز)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اور حمزہ شہباز جتنی مرضی ایف آئی آرز کروالیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں، لوگوں کو انکا اصل چہرہ نظر آگیا ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ آپ نے جو کرنا تھا کرلیا، اب الیکشن ہونے دیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔اس موقع پر موجود سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ نہیں سوچا تھا فیٹف کے حوالے سے مبارکباد اے ٹی سی کے باہر وصول کروں گا۔حماد اظہر نے کہا کہ رانا ثنا، مریم نواز جتنے مرضی ہم پر پرچے کرلیں ہم قوم کو ان سے نجات دلائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں