تازہ ترین

اسپیکر و دیگر اہم افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان

اسلام آباد (سن نیوز)محکمہ قانون کی جانب سے اسپیکر پرویز الہٰی، سیکریٹری اسمبلی اور اہم افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے میں آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اسپیکر اور سیکریٹری اسمبلی کے اقدامات غیر آئینی ہیں۔محکمہ قانون کے ماہرین کی رائے ہے کہ اسپیکر پرویز الہٰی غیر قانونی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، جبکہ اجلاس میں معاونت پر اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران بھی قانون کی گرفت میں آسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین کی رائے پر گورنر کے احکامات کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا معاملہ زیر غور آسکتا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں