تازہ ترین

پرویز مشرف کی ایسی حالت ہے کہ وہ سوری بھی نہیں بول سکتے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد(سن نیوز):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ پرویز مشرف کی ایسی حالت ہے کہ وہ سوری بھی نہیں بول سکتے۔ رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ نہیں ہوگا اور عمران خان اٹک پل سےآگے نہیں بڑھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اٹک پل پر ایسا شافی بندوبست کریں گے کہ اگرہم بھی مارچ لائے تو نہیں گزرسکیں گے۔پرویز مشرف کی واپسی سےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا کہ پرویز مشرف کی ایسی حالت ہے کہ وہ سوری بھی نہیں بول سکتے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں