اسلام آباد (سن نیوز): سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا امریکیوں کے سامنے جھکیں گے وہ اتنا ڈومور کہیں گے