تازہ ترین

سکندر میندھرو کےانتقال سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد(سن نیوز)سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کےانتقال سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 6 جولائی کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 17 سے 20 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 جون کو ہو گی، کاغذات نامزدگی 30 جون تک واپس لیے جا سکیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں