تازہ ترین

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے نیچے نہ آسکا

اسلام آباد(سن نیوز)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے نیچے نہ آسکا، پیداوار 22 ہزار اور طلب تقریباً 28 ہزار میگا واٹ ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے برقرار ہے، جبکہ پاور پلانٹس کو تیل اور گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیڈل پیداوار بھی کم سطح پر ہے، تربیلا اور منگلا میں پانی ڈیڈ لیول پر ہے۔ذرائع کے مطابق ہائیڈل پیداوار جولائی میں بڑھنے کا امکان ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں