تازہ ترین

گورنر پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد(سن نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں تعلیم، تجارت، ماحولیات اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی، تعلیم اور تجارت کے شعبے میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کیا گیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، سماجی شعبوں میں برطانوی تعاون کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں ترقی میں اہم پارٹنر ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں