تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے

اسلام آباد( سن نیوز) وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے پا گیا ہے، اور ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم 23 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، جب کہ ان کا یہ دورہ 3 روزہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے، وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جب کہ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں