تازہ ترین

پولیس نے عامر لیاقت کی بغیر پوسٹ مارٹم تدفین رُکوا دی

اسلام آباد (سن نیوز)پولیس نے عامر لیاقت کی میت کے پوسٹ مارٹم کے بغیر تدفین رُکوانے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم این اے عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔پولیس کی جانب سے سرد خانے کو عامر لیاقت کی میت بریگیڈ تھانے کے سپرد کرنے کا کہا گیا ہے۔عامر لیاقت کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگیپولیس نے ہدایت کی ہے کہ بریگیڈ تھانے کے علاوہ عامر لیاقت کی میت کسی اور کے سپرد نہ کی جائے۔پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر میت کسی اور کو دی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اور بیٹی میت وصول کرنے سرد خانے پہنچ گئیں، ایس ایس پی ایسٹ کے ساتھ بشریٰ اقبال اور بیٹی دعا کی بات چیت جاری ہے۔ عامر لیاقت حسین کا بیٹا احمد بھی بیرون ملک سے واپسی پر ایئرپورٹ سے سیدھا سرد خانے پہنچ گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں