تازہ ترین

عامر لیاقت کا انتقال، دانیہ ملک کی پوسٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(سن نیوز)معروف سیاست داں عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کی پوسٹ سامنے آگئی۔عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سابق شوہر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔دانیہ ملک نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’اللّٰہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔‘واضح رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی، دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح اور 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا تھا۔یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے رواں سال کے آغاز میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی۔عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ دانیہ ملک بھی موجود تھیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں