تازہ ترین

رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا کوئی حکم نامہ نہیں ملا، چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد

اسلام آباد(سن نیوز)چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا کوئی حکم نامہ نہیں ملا۔عتیق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے 2 روز میں مشاورت کرنے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم سے وفاقی یا صوبائی حکومت نے کوئی رابطہ کیا نہ مشاورت کی ہے۔بازار 8:30 بجے بند ہوں گے، چاروں صوبوں کا اصولی اتفاق، پنجاب، سندھ، بلوچستان نے کاروباری تنظیموں سے مشاورت کیلئے 2 دن مانگ لئےخیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں چاروں صوبوں نے بجلی کی بچت کیلئے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر اصولی اتفاق کیا تھا۔اجلاس کے دوران سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے مشاورت کیلئے 2 دن کا وقت مانگا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں