اسلام آباد(سن نیوز): وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فیٹف اور نیب ترامیم سے متعلق گزشتہ حکومت نے خود ہی ہمیں پیشکش کی اور مذاکرات کے لیے بلایا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بعد میں ہماری ہی تجاویز کو میڈیا میں ہمارے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں الگ سے بلایا اور کہا کہ آپ کی تجاویز ٹھیک ہیں لیکن پاگل عمران خان نہیں مان رہا۔
ترامیم پر شاہ محمود نے کہا تھا تجاویز ٹھیک ہیں مگر پاگل عمران خان نہیں مانتا: رانا ثنا
