اسلام آباد(سن نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق عوام سے سوال پوچھ لیا۔سوشل میڈیا پر مریم نواز نے لکھا کہ بتاؤ کہاں کہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے؟مریم نواز کے سوال پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق آگاہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لوگوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایت متعلقہ وزارت کو بھجوا دی۔مصدق ملک نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں وقت لگنے کی وجہ بتادیمریم نواز کی ہدایت پر متعلقہ حکام نے بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات کو انفرادی طور پر نمٹانا شروع کردیا۔