تازہ ترین

کالعدم ٹی ایل پی کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو نہیں نکال سکتے، شیخ رشید

اسلام آباد( سن نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے۔پولیس پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپی یونین سے باہر ہوجائیں گے، عمران خان کی تمام صورتحال پر نظر ہے، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔اس سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے میرے شہر کو چنا، انہیں کہتا ہوں کہ بڑے شوق سے احتجاج کریں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں تو کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوگا، اپوزیشن اگر انتخابات سے قبل انارکی پھیلائے گی تو خود اپنے لئے گڑھا کھودے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخابات آتے ہی بہت سے نئے اتحاد سامنے آئیں گے، ن لیگ دو حصوں میں تقسم ہے اور الیکشن سے پہلے تیسری نون لیگ بھی وجود میں آنے کی توقع ہے، امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے ‘ن’ اور’ش’ الگ الگ ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں