تازہ ترین

سینیٹ کمیٹی کا اجلاس، PTI ارکان کا چیئرمین کمیٹی سے تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی اہلیہ کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک تعلیم کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان اور چیئرمین کمیٹی افنان اللّٰہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوااجلاس کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پیسے دے کر سینیٹر بننے کے الزامات لگائے گئے، صورتحال بگڑنے پر سارجنٹ ایٹ آرمز کو مداخلت کرنا پڑی۔چیئرمین کمیٹی افنان اللّٰہ نے کہا کہ اعزا اسد رسول نے نہ ڈگری مکمل کی نہ رپورٹ جمع کروائی، یونیورسٹی کا پیسہ ضائع ہوا، انہیں آئندہ اجلاس میں بلالیتے ہیں یا ویڈیو پر لے لیتے ہیں۔پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ گھٹیا انسان کمیٹی چیئرمین بن گیا ہے، اعزا اسد رسول کا معاملہ سیاسی ایجنڈا ہے۔سینیٹر فوزیہ ارشد بولیں کہ آپ کو روم سے باہر نکال دینا چاہیے، کمیٹی چیئرمین بننے کے لائق نہیں، جس پر چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ آپ پیٹی بھائی کی کرپشن چھپانا چاہ رہے ہیں، کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں، اگر کمیٹی میں بحث نہیں ہوگی تو زیادہ مسئلہ ہوگا۔کمیٹی کے چیئرمین افنان اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ آپ کو عدالت میں لے کر جاؤں گا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ قیامت کے دن تمہیں نواز شریف نہیں بچائے گا، جس پر کمیٹی چیئرمین نے جواب دیا کہ تمہیں بھی عمران خان نہیں بچائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں