اسلام آباد(سن نیوز)مسلم لیگ (ن) کے نعرے’ ووٹ کو عزت دو ‘کے بعد مریم نواز نے نیا نعرہ متعارف کروادیا۔حال ہی میں مریم نواز نے لیگی ٹیم کے ہمراہ عوام سے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے ذریعے براہ راست گفتگو کی، اس دوران سیاسی موضوعات سمیت مستقبل کے پراجیکٹس پر بھی بات کی گئی۔دوران گفتگو جو چیز غور طلب تھی وہ مریم نواز کے عوام کے لیے کہے جانے والے الفاظ تھے جنہیں مریم نواز نے زور دے کر واضح کیا اور عوام کے ہمراہ نعرہ بھی لگایا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کو مشکلات کے بھنور سے نکالا اور آئندہ بھی نکالے گی۔مریم نے اپنی گفتگو میں عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ’ ہمارا ساتھ دیں ، ہم اللّٰہ کے فضل سے کر چکے، کرکے دکھایا ہے اور کر کے دکھائیں گے ‘۔مریم نے اپنے الفاظ کو انگریزی میں بھی کچھ یوں دہرایا ‘we can we will do ‘ ،ان الفاظ کو مریم نے کئی بار دہرایا اور عوام سے بھی دہرانے کی اپیل کی۔
’ووٹ کو عزت دو‘ کے بعد مریم کا نیا نعرہ کیا ہے؟
