تازہ ترین

سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں شبلی فراز نے افنان اللہ کو گھٹیا انسان کہہ دیا

اسلام آباد(سن نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے شبلی فراز اور مسلم لیگ ن کے افنان اللہ کے درمیان گرما گرمی ہو گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس کے آغاز میں ہی سینیٹر شبلی فراز اور چیئرمین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں ایجنڈے کا معلوم نہیں کہ کب بھیجا گیا، آپ مسلم لیگ ن کے نمائندے نہیں کمیٹی کے چیئرمین ہیں، جس پر سینیٹر افنان اللہ نے جواب دیا کہ آپ بھی یہاں بیٹھ کر پی ٹی آئی کے رہنما نہ بنیں، ایجنڈا بتا دیا جائے گا۔بعد ازاں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ایس کیو کا ہیڈکوارٹر ابھی تک اسلام آباد منتقل نہیں ہوا جس پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کمیٹی نے اکثریت سے پی ایس کیو ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔حکام وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کمیٹی حکام کو بتایا کہ اگر قانون سازی ہو گئی ہے تو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو آگاہ نہیں کیا گیا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ایس کیو سی اے کے سربراہ کے لیے 3 نام کابینہ کو بھجوائے لیکن ابھی تک تقرری نہیں ہوئی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تقریباً 16 ادارے منسلک ہیں جس میں پی ایس کیو سرفہرست ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ پی ایس کیو سی اے میں مافیا بیٹھا ہوا ہے جو ادارے میں بہتری نہیں چاہتا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایک دن میں نے پاؤڈر دودھ کی چائے پی اور طبیعت خراب ہو گئی جس پر حکام وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ٹی وائٹنر اور دودھ میں فرق ہے جو لوگ نہیں سمجھتے۔

 

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں