تازہ ترین

ملکی مسائل کا حل انتخابات میں نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(سن نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتخابات میں نہیں ہے۔جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم تین مہینے کا نگراں سیٹ اپ برداشت ہی نہیں کرسکتے ، ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم 21 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جو 29 تاریخ تک 25 ہزار میگاواٹ تک چلی جائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے کم ہوجائے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کابینہ کی سفارش ہے کہ رات دس بجے بازار بند کیے جائیں، صوبائی حکومتیں اس پر عمل کریں گی تو بہتری ہوگی۔ مختلف ذرائع سے کوشش کررہے ہیں کہ سستی ایل این جی مل جائے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں