تازہ ترین

پرویز خٹک کا عبوری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد(سن نیوز)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے 4 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملہ پر سماعت کی۔پرویز خٹک نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جس پر سیشن جج کامران بشارت مفتی سماعت کریں گے۔پرویز خٹک نے تھانہ کوہسار اور تھانہ گولڑہ کے مقدمات میں عدالت سے رجوع کیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں