تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 مرتبہ اضافے کے بعد مالی بحران سے نکل آئے، مفتاح

اسلام آباد(سن نیوز)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو مرتبہ اضافے کے بعد مالی بحران سے نکل آئے ہیں۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں کسی فنانشل ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا جارہا نہ ہی ایسی کوئی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف آج حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں