اسلام آباد(سن نیوز): وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے خودکش حملے کی دھمکی دیے جانے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو دھمکیاں دے رہے ہیں، اگران میں سے کوئی خودکش حملہ کرے گا تو میں ذمے دار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہیں تو پی ٹی آئی کے پندرہ بندوں پر پانچ پانچ کلوہیروئن کا کیس ڈال کر انہیں گرفتار کرا دیں مگر ہم کوئی ایسا گھٹیا کام نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش حملہ آور تیار ہیں۔
’جو دھمکیاں دے رہے ہیں اگر ان میں سے کوئی خودکش حملہ کرے گا تو میں ذمے دار ہوں‘
