تازہ ترین

آج سے لوڈشیڈنگ ساڑھے تین گھنٹے ہوگی: شاہد خاقان کا دعویٰ

اسلام آباد(سن نیوز): حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی جب کہ شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ آج سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ساڑھے 3 گھنٹے تک محدود کردی جائے گی۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون تک لوڈشیڈنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے رہ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا، سابق حکومت نے کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا، ہم 60 روپے فی یونٹ بجلی بنا کر عوام کو 15 روپے فی یونٹ دے رہے ہیں، ملک میں بجلی کی ضرورت 25 ہزار میگاواٹ اور پیداوار 21 ہزار میگاواٹ ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قطر سے جن معاہدوں پر مجھے جیل میں ڈالا گيا انہی معاہدوں کی بدولت آج پاکستان کی معیشت بچی ہوئی ہے اور ہر ماہ 700 ملین ڈالرز کی بچت ہو رہی ہے۔دوسری جانب وزیر توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ جن علاقوں کے لوگ بل ادا نہیں کرتے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں