تازہ ترین

اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر کے خلاف ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی طرف سے ایف آئی آر درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی

اسلام آباد(سن نیوز):سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر کے خلاف ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی طرف سے ایف آئی آر درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔عدنان قیصر اور فضل اینڈ کمپنی نے میگا زون پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے ملزمان کے خلاف تھانہ مارگلہ کو درخواست دی ہے۔

میگا زون کا کنٹریکٹ لیاقت اینڈ کمپنی کو دیا گیا تھا۔ملزم عدنان قیصر اور فضل اینڈ کمپنی نے اس پر قبضہ کیا۔میگا زون کی مد میں 14 کروڑ 68 لاکھ روپے ادا نہیں کئے گئے۔ابھی تک تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج نہیںہوئی ہے۔واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ اسلام آباد (ایم سی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے بھائی نے ایف 9 پارک میں گزشتہ دو برسوں سے ایک میگا انٹرٹینمنٹ زون اور باؤلنگ کلب پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں