اسلام آباد(سن نیوز)شہر قائد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹوں سے 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔کراچی کے علاقوں کھارادر، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی کیماڑی، سرجانی ٹاؤن، قائد آباد اور قیوم آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔حیدرآباد: شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کا جینا محالشہریوں کا کہنا ہے کہ پورے دن لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اور پھر آدھی رات کو بھی اچانک بجلی بند کردی جاتی ہے۔
کراچی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
