تازہ ترین

بلاول بھٹو کی BJP رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت

اسلام آباد(سن نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا استحصال ناقابل قبول ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام عالم بھارت میں ہندوتوا کو روکیں۔بی جے پی ترجمان کا گستاخانہخیال رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل پر اسلام سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں