تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل آئے گا، شاہ محمود

اسلام آباد(سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا سیاسی حماقت ہوگی اور ان کی گرفتاری پر سخت ردعمل آئے گا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کئی فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کی گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز مسترد کردی اور کہا کہ ڈائیلاگ کے حامی ہیں لیکن جن کے پاس مینڈیٹ ہو ان سے ڈائیلاگ کیا جاتا ہے، مسلط کیے گئے لوگوں سے میثاقِ معیشت پر کیا بات کریں؟انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ رانا ثنا اللہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان کو گرفتار کرنا سیاسی حماقت ہوگی، عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل آئے گا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں