تازہ ترین

ایف آئی اے کا شہباز اور حمزہ کی گرفتاری کا مطالبہ، اسد عمر نے کیا ردعمل دیا؟

اسلام آباد(سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اسدعمر نے ٹوئٹر پر ایک بار پھر موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ملکی ادارے اربوں روپے کی کرپشن کیس میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کی حراست کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ 22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے اوپر کیسے حکمران مسلط کر دیے گئے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے اپنی ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔یاد رہے کہ لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں