تازہ ترین

الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے، شیخ رشید نے عوام کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(سن نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ الیکشن سے متعلق عوام کو خبردار کر دیا۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے موجودہ حکومت کی 50 دن کی کارکردگی بتاتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی۔انھوں نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں، نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، 60 روپے پیٹرول، 45 فیصد گیس، 9 روپے بجلی اور 250 روپے گھی کی قیمت میں اضافہ، ان کی 50 دن کی کارکردگی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید لکھا کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کر لے، الیکشن دھاندلی شروع ہو گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں