تازہ ترین

شہباز شریف سے پوچھتا ہوں اگر آپ سے حکومت نہیں ہو رہی تو سازش کیوں کی؟عمران خان

اسلام آباد(سن نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپر دیر میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان قوم کے لیے کھڑے ہوں اور کبھی غلامی قبول نہ کریں، میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا تھا،جس نظریے پر ملک بنا اس پر واپس نہیں جائیں گے تو عظیم قوم نہیں بن سکتے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اسرائیل ،امریکااور بھارت نے مل کر سازش کی اور ان کو ہم پر مسلط کیا، شہباز شریف کو اس لیےلےکر آئےکہ جو حکم آقا کریں گے یہ مانےگا، پہلا حکم آئی ایم ایف سے لیا اور ملک میں مہنگائی کی، اس حکومت نے پیٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھا دی، جس کے دل میں ذرا سی انسانیت ہوگی وہ اتنی مہنگائی کبھی نہیں کرےگا۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے پوچھتا ہوں اگر آپ سے حکومت نہیں ہو رہی تو یہ سازش کی کیوں؟ شہباز شریف کہہ رہےہیں کہ مشکل حالات ہیں، تو سازش نہ کرتے، ہم حکومت میں آئے تو بجلی کے شعبے میں سب سے بڑا گردشی قرضہ تھا، ہم نے ملک کو مشکل سے نکالا۔انہوں نےکہا کہ جب سے شہباز شریف آئے ہیں ملک تیزی سے نیچے جارہاہے،موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کردی ، انٹرنیشنل ادارے کہہ رہےہیں کہ پاکستان کی معیشت گر رہی ہے، آج ہماری معیشت وہاں جارہی ہے جہاں ملک کو خطرہ ہے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں