تازہ ترین

جس کے دل میں ذرا سی انسانیت ہوگی وہ اتنی مہنگائی کبھی نہیں کرےگا، عمران خان

اسلام آباد(سن نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپر دیر میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان قوم کے لیے کھڑے ہوں اور کبھی غلامی قبول نہ کریں، میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا تھا،جس نظریے پر ملک بنا اس پر واپس نہیں جائیں گے عظیم قوم نہیں بن سکتے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسرائیل ،امریکااور بھارت نے مل کر سازش کی اور ان کو ہم پر مسلط کیا،شہبازشریف کو اس لیےلےکر آئےکہ جو حکم آقا کریں گے یہ مانےگا، پہلا حکم آئی ایم ایف سے لیا اور ملک میں مہنگائی کی، اس حکومت نے پیٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھا دی، جس کے دل میں ذرا سی انسانیت ہوگی وہ اتنی مہنگائی کبھی نہیں کرےگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں