تازہ ترین

وفاق اور سندھ کے بعد کے پی کا بھی پیٹرولیم مصنوعات کے اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کا اعلان

اسلام آباد(سن نیوز)وفاق اور صوبہ سندھ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی سرکاری اداروں میں پیٹرولیم مصنوعات کے اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھاکہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔دوسری جانب محکمہ خزانہ پختونخوا کا کہنا تھاکہ سرکاری محکموں کے تیل پر 35 ‪فیصد کٹوتی سے بڑی بچت ہوگی، اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے اور ماہانہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیا اورکابینہ ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا پیٹرول کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں