تازہ ترین

پیٹرولیم کمپنیاں ڈیزل پر 70 اور پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر کمائی کر رہی ہیں، شوکت ترین

اسلام آباد(سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیاں ڈیزل پر 70 اور پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر کمائی کر رہی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھاکہ حکومت سے باہر ہوتے ہوئے ایک روپیہ بڑھانے پر یہ کہتے تھے مہنگائی کا طوفان آ جائے گا لیکن اب پیٹرول اور ڈیزل میں ایک ہفتے میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تو آئی ایم ایف سے آٹھ ماہ تک لڑے، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں فکس کیں اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کی لیکن اب نالائق اور گھبرائی ہوئی حکومت آ گئی ہے۔وزیراعظم کا کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کو ملنے والے مفت پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہشوکت ترین نے بتایا کہ پلاننگ کرر رکھی تھی کہ روس سے سستا تیل لیں گے، ایسا نہیں تھا کہ عوام پر 60 روپے بڑھا کر ایٹم بم پھینک دیں، یہ روس کے پاس نہیں جاتے تو روس کیا خود پیٹرول گھر چھوڑنے آئے گا؟سابق وزیرخزانہ نے دعویٰ کیا کہ پیٹرولیم کمپنیاں ڈیزل پر 70 اور پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر کمائی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کے بجائے سب شہریوں پر اس حکومت نے تیل کی قیمتوں کا بوجھ ڈالا۔سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کو علم نہیں کہ روس پر کوئی پابندی نہیں، اس حکومت کی نالائقی کی وجہ سے 40 روز میں روپیہ 20 روپے تک کمزور ہوا ہے، مفتاح اسماعیل 16 روپے یونٹ سے اب 24 روپے تک فی یونٹ مہنگا کرنے لگے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں