تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے بیان کے دفاع میں سامنے آ گئے

اسلام آباد(سن نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان کے دفاع میں پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو غلط لیا جا رہا ہے، عمران خان نے کہا کہ فوج انہیں جان سے بھی زیادہ پیاری ہے، ملک کی معیشت مضبوط ہو گی تو فوج مضبوط ہو گی۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو سمجھ نہ آئے، عمران خان نے سب کو متوجہ کرنے کی کوشش کی، علاج انہیں کرانے کی ضرورت ہے جو 8 ہفتوں کا کہہ کر گئے تھے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومتی ارکان عمران خان کی بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں، ان کے آنے کے بعد ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بے شک آپ نیوٹرل رہیں لیکن لوگ جانتے ہیں کہ پاور آپ کے پاس ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کو جہاں لیکر جا رہا ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، تاریخ اس کو معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔دو روز قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بھی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکڑے ہو جائے گا۔عمران خان کے اس بیان کی وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں