تازہ ترین

روز روز مقدمات سے بہتر ہے ہمیں جیل بھیج دیاجائے،شیخ رشید

اسلام آباد(سن نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ روز روز مقدمات سے بہتر ہے ہمیں جیل بھیج دیا جائے۔اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے خلاف دو دو کیسز بنائے ہوئے ہیں، ہمیں ایک بار ہی مقدمات میں عدالت بلوالیں۔شیخ رشید ایسا زمین دوز ہوا کہ ہم اسے دو دن تلاش کرتے رہے، رانا ثناء اللّٰہشیخ رشید نے کہا کہ مقدمات سے بہتر ہے ہمیں جیل بھیج دیا جائے، ہمیں جیلوں سے ڈر نہیں لگتا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں ہم پر مقدمات بناکر ہمیں ڈرا دیا جائے گا تو غلط ہے، ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں