تازہ ترین

آئی ایس آئی چیف کے معاملے پر ہمارے لیڈر نے ہی کہا تھا ’اسد جی دراڑ تو پڑگئی‘: اسد عمر

اسلام آباد(سن نیوز)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہےکہ آئی ایس آئی چیف کی تقرری کے معاملے پر ہماری پارٹی کے لیڈر نے کہا تھا ہ ’اسد جی دراڑ تو پڑگئی ہے‘۔ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ’پورے ملک کے سیاستدان اس وقت نومبر کا ذکر کررہے ہیں لیکن اگر کوئی بیوقوف یہ سمجھتا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری اس نے کی ہے لہٰذا اب وہ چیف وہی کریں گے جو تقرری کرنے والا شخص چاہتا ہے تو اس سے بڑا کھوتا کوئی نہیں ہے‘۔انہوں نے کہا کہ جس وقت اس نوٹیفکیشن کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی ہوگی اس وقت سے ہی آرمی چیف آزاد (Independent) ہوجاتا ہے ،اگر پاکستان کی تاریخ سے کسی نے یہ سبق نہیں سیکھا تو اس نے کچھ نہیں سیکھا۔اس دوران اسد عمر نے گزشتہ برس آئی ایس آئی چیف کی تقرری پر اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والےاختلافات پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ’جب ہم (گزشتہ برس) اس مسئلہ کے حل ہونے کے بعد پی ایم ہاؤس سے نکلے تو ہماری پارٹی کے ایک بہت بڑے لیڈر نے مجھ سے ایک اہم بات کی تھی جو کہ مجھے آج بھی یاد ہے انہوں نے کہا تھا کہ ’اسد جی دراڑ تو پڑگئی ہے‘۔اسد عمر نے اپنی گفتگو میں پارٹی لیڈر کا نام لینے سے گریز کیا لیکن میزبان نے لفظ جی سے کہا کہ یقیناً وہ شخص شاہ محمود قریشی ہوں گے کیوں کہ ’جی‘ جیسے لفظ کا استعمال وہی کرتے ہیں، اس پر اسد عمر نے وضاحت دی کہ نہیں عمران خان بھی اکثر ’جی ‘ کہتے ہیں لیکن وہ لیڈر عمران خان نہیں تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں