تازہ ترین

عمران خان کو پاکستان سے فرار کروانے کیلئے گولڈ سمتھ خاندان بھی میدان میں کود پڑا، کون حکومت پاکستان سے رابطوں میں ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)ایک صارف نے ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے کہ ’’خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بل گیٹس حکومت پاکستان سے عمران خان کی پاکستان سے فلائٹ کیلئے کوششیں کر رہے ہیں‘‘۔ ٹویٹ میں یہ بھی بتایا گیاہےکہ بل گیٹس یہ کوششیں گولڈسمتھ خاندان کے کہنے پر کر رہے ہیں۔چونکہ بل گیٹس پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم چلا رہے ہیں اور پاکستان کیساتھ ان کےتعلقات ہیںاسی وجہ سے گزشتہ برس بل گیٹس پاکستان بھی آئے تھے لہٰذا بل گیٹس ایک بااثر شخصیت کے طور پر حکومت پاکستان سے سفارش کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ خان سے علیحدگی کے بعد بھی اچھے تعلقات ہیں اور اکثر جمائمہ خان عمران خان کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔اسی طرح عمران خان کے بچے بھی طلاق سے لے کر اب تک جمائمہ خان کے پاس ہی ہیں اور گولڈ سمتھ خاندان ہی ان کے بچوںکے اخراجات اٹھا رہا ہے۔عمران خان مئیر لندن کے انتخابات کیلئے بھی اپنے سابق سالے اور جمائمہ خان کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کے حق میں انتخابی مہم چلا چکے ہیںجو کہ ایک پاکستانی نژادصادق خان کے مدِمقابل تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں