تازہ ترین

پی آئی اے نے حج آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (سن نیوز)وزارت مذہبی امور کے اعلان کے ساتھ ہی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنا حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔قومی ایئر لائن کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گا، پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگیْپی آئی اے 15 ہزار سرکاری اسکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے عازمین حج کو لے کر جائے گا۔پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کا انتخاب کریں گے، قبل از حج کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی، بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی۔پی آئی اے کا کُل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا۔پی آئی اے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔خواجہ سعد رفیق نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا عملہ مستعد رہے اور حجاج کرام کی خدمت قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں